ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ کے وزیرانل وج کا متنازع بیان:کہا راہل گاندھی نے استعفیٰ دیا تو ایک کتا بھی نہیں بھونکا

ہریانہ کے وزیرانل وج کا متنازع بیان:کہا راہل گاندھی نے استعفیٰ دیا تو ایک کتا بھی نہیں بھونکا

Sat, 06 Jul 2019 23:15:36    S.O. News Service

انبالہ،6جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) متنازع بیانات سے بحث میں رہنے والے ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے ایک بار پھر راہل گاندھی پر نشانہ لگایا ہے۔وج نے راہل کے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دئے جانے پر کہا کہ یہ تو ان کا فیملی ڈرامہ ہے۔راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ جب کوئی بڑا درخت گرتا ہے تو زمین ہلتی ہے لیکن ان کے بیٹے راہل نے استعفیٰ دیا تو ایک کتا بھی نہیں بھونکا۔وزیر صحت وج نے گزشتہ دنوں لوک سبھا انتخابات کے دوران امیٹھی میں راہل گاندھی کے سر پر لیزرلائٹ جیسی روشنی پڑنے پر ہوئے تنازعہ کے درمیان بھی تبصرہ کیا تھا۔وج نے کہا تھا کہ جو آدمی کیمرے کی فلیش سے ڈر گیا وہ ملک کی حفاظت کیا کرے گا۔ایک طرف نریندر مودی ہیں، جو پاکستان اور چین کی سرحد پر جا کر دیوالی مناتے ہیں۔دوسری طرف ایسا آدمی ہے، جو فلیش سے گھبرا جاتا ہے،اسے تو ماں کے آنچل میں چھپ جانا چاہئے۔


Share: